
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شام کے وزیرِ اعظم حسین آرنوس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں پاکستان کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شام کے وزیرِ اعظم حسین آرنوس سے شام میں زلزلے سے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے شامی وزیراعظم کی ہمشیرہ، ان کے گیارہ بچوں، پوتوں اور نواسوں کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی بلندی درجات اور سوگواران کیلئے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام قیمتی جانوں کے ضیاع اور املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پر گہرے رنج و غم میں مبتلا ہیں، پاکستان کی طرف سے بہت جلد شام کے زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سامان سے بھرے ٹرکوں پر مشتمل قافلہ روانہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترکی کے ساتھ کھڑا ہے، وزیر اعظم
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News