
مسلم لیگ (ق) کا اہم اجلاس، چودھری شافع حسین کے بیان کی شدید مذمت
مسلم لیگ (ق) کے سینئر پارٹی عہدیداران کا اہم اجلاس ہوا جس میں چودھری شافع حسین کے بیان کی شدید مذمت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما آغا زبیر ایڈووکیٹ، شاہد گجر، عبدالواسع خان نے اجلاس کی صدارت کی جو کہ ڈیوس روڈ آفس میں کیا گیا۔
اجلاس میں چودھری شافع حسین کے بیان کی شدید مذمت کی گئی جبکہ سینیٹر کامل علی آغا اور چودھری پرویز الٰہی کی پارٹی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
رہنما مسلم لیگ (ق) آغا زبیر ایڈووکیٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین کو پارٹی کا صدر کامل علی آغا نے بنایا تھا، چودھری شافع حسین کا مسئلہ کامل علی آغا نہیں مونس الہیٰ ہیں، چودھری شافع حسین آصف زرداری کی زبان بول رہے ہیں، پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کو ورکرز کبھی معاف نہیں کرینگے، شافع حسین نہیں آصف زرداری کے نوٹ بول رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام ووٹ کی طاقت سے الیکشن میں زرداری کے حواریوں کا احتساب کریں گے۔
اجلاس میں شاہد گجر سمیت دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News