پشاور دھماکہ: خودکش حملہ آور کے متعلق اہم معلومات حاصل کرلی گئیں
پشاور دھماکے میں ملوث خودکش حملہ آور کے متعلق اہم معلومات حاصل کرلی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس لائنز میں مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے متعلق تحقیقاتی ٹیم حملہ آور کا سابقہ ریکارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ ولیس لائنز مسجد کا خودکش حملہ کا نام ایاز مہمند ہے جس نے پہلے بھی دو قتل کئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور دھماکے میں بھارتی ایجنسی را کے ملوث ہونے کا انکشاف
تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ حملہ اور نے غلنی کرکٹ گراؤنڈ مہمند میں 2 افراد کو قتل کیا تھا جس کے نتیجے میں لوکل جرگے نے ایاز مہمند کے گھر کو گرانے کا فیصلہ سنایا تھا جس کے بعد سول انتظامیہ اور ایف سی نے اس کے گھر کو مسمار کیا ۔
تحقیقاتی ٹیم کا کہنا تھا کہ جرگے نے ایاز مہمند کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے نہیں کیا تھا ۔
تحقیقاتی تیم کا کہنا تھا کہ ایاز کا بھائی عربستان حلیم زئی مہمند کا رہائشی ہے، جماعت الاحرار کا سرگرم کارکن تھا اور 2012 میں سیکیورٹی فورسز کی حراست میں آیا تاہم سال 2018 میں ملزم کو عدالت نے بری کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛ پشاور حملہ آور کی سہولت کار کیساتھ تصویر بول نیوز نے حاصل کرلی
خیال رہے کہ اس سے قبل انکشاف ہوا تھا کہ دھماکے میں بھارتی ایجنسی را کے ملوث ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پولیس لائن مبینہ خودکش حملہ جماعت احرار گروپ نے کیا، منصوبہ بندی اور فنڈنگ دونوں بیرون ملک کی گئیں، حملے کا ماسٹر مائنڈ مکرم عرف سربکف ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس لائن خود کش حملے میں 8 افراد نے سہولت کاری کی، حملے میں استعمال کی گئی موٹر سائیکل 13 بار بیچی گئی۔
واضح رہے کہ پشاورپولیس لائن کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 101 ہوگئی ہے جب کہ درجنوں افراد شدید زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News