Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم کیو ایم کے سابق رہنما رضا ہارون کا پاکستان واپسی کا فیصلہ

Now Reading:

ایم کیو ایم کے سابق رہنما رضا ہارون کا پاکستان واپسی کا فیصلہ
رضا ہارون

ایم کیو ایم کے سابق رہنما رضا ہارون کا پاکستان واپسی کا فیصلہ

ایم کیو ایم کے سابق رہنما رضا ہارون نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ سابق صوبائی وزیر رضا ہارون کی مارچ میں پاکستان واپسی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رضا ہارون سے مختلف سیاسی جماعتوں کے بڑوں نے رابطہ کیے ہیں، رضا ہارون پاکستان آکر مشاورت کے بعد اپنی عملی سیاست کا فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ رضا ہارون کراچی میں پیدا ہوئے اور یہیں تعلیم حاصل کی، 1987 میں وہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) میں شامل ہوئے۔

1992 میں کراچی آپریشن کے بعد وہ 1994 میں لندن منتقل ہوگئے اور2007 میں وطن واپس آئے۔

Advertisement

2008 میں وہ ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر بھی رہے۔ رضا ہارون ایم کیو ایم کے اندر بھی کئی اہم عہدوں پر کام کرتے رہے، وہ ایم اکیو ایم کے سینیئر رہنماؤں میں شمار کیے جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم رہنما بابر غوری پاکستان پہنچ گئے

رضا ہارون ایم کیو ایم سے ناراض ہوکر پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہوگئے تھے بعد میں وہ اس جماعت کو بھی خیر باد کرکے بیرون ملک چلے گئے تھے۔

اس کے حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ ایم کیو ایم میں واپسی کے بجائے مسلم لیگ ن سے اپنی سیاست کو فعال کرنا چاہتے ہیں، جن سے مسلم لیگ کی قیادت نے لندن میں نہ صرف رابطہ کیا بلکہ ان سے وفاقی وزیر سعد رفیق نے بھی لندن میں ملاقات کی۔

رضا ہارون نے کہا کہ کراچی میں لیڈر شپ کا فقدان ہے، کراچی کو نواز شریف اور مریم نواز جیسے بڑے لیڈرز کی ضرورت ہے۔

تاہم انہوں نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے بھی ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ کراچی میں جانے سے پہلے ہوم ورک مکمل کروں گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر