
شمالی وزیرستان: اے ایس آئی کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ، 8 افراد زخمی
شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد تحصیل غلام خان کی حدود میں اے ایس آئی کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا۔
پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان میں مسلح افراد نے اے ایس آئی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتيجے ميں اے ايس آئی آمین اللہ اور 2 خواتین سميت 8افراد زخمی ہوگئے۔
شمالی وزیرستان:پاک افغان سرحد تحصیل غلام خان میں اے ایس آئی کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ
مسلح افراد نے اے ایس آئی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی
2 خواتین سمیت 8 افراد زخمی#BOLNews #Waziristan pic.twitter.com/LLSqWcnYed— BOL Network (@BOLNETWORK) February 12, 2023
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمیوں کو اسپتال لے جانے والی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا تاہم پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جبکہ زخمیوں کو علاج کیلئے بنوں خلیفہ گلنواز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں اے ايس آئی آمین اللہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 8 افراد میں آمین اللہ، طلحہ، نعمان، عثمان، یعقوب، اخسان، ہانیہ اور واسیہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ شمالی وزیرستان: زمینی تنازعے پر فائرنگ، 05 افراد جاں بحق
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News