Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز سے شاہد خاقان عباسی کی ملاقات، تحفظات دور کرنے کی کوشش

Now Reading:

مریم نواز سے شاہد خاقان عباسی کی ملاقات، تحفظات دور کرنے کی کوشش
مریم نواز

مریم نواز سے شاہد خاقان عباسی کی ملاقات، تحفظات دور کرنے کی کوشش

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر  مریم نواز سے سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی سے تفصیلی گفتگو کی اور انکے تحفظات دور کرنے کی بھی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق دوران ملاقات مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی بہن ہوں آپ کی رہنمائی میں پارٹی اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا چاہتی ہوں،  پارٹی میری اکیلی کی نہیں نواز شریف کی سربراہی میں سب مل کر پارٹی کیلئے کام کریں گے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ آپ جیسے لیڈر پارٹی کا فخر ہیں اور آپ کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا تھا کہ دوسری جانب شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا سب کچھ مسلم لیگ ن کے وقف کر رکھا ہے، نواز شریف میرے لیڈر ہیں، شہباز شریف کی رہنمائی ہمیشہ میرے ساتھ رہی۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ نواز شریف سے محبت ہے اس لئے ن لیگ میں ہوں، ن لیگ میں رہا اور آخری دم تک ن لیگ میں ہی رہوں گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ مریم نواز کو اعلیٰ عہدہ دینے کے اگلے دن سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مریم نواز نے خود کو موجودہ حکومت سے الگ قرار دے دیا

علاوہ ازیں حکومتی ناقص کارکردگی اتحادیوں نے ملبہ ایک دوسرے پر گرانا شروع کردیا، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر  مریم نواز نے خود کو موجودہ حکومت سے الگ قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق چیف آرگنائزر مریم نواز کی یوتھ کے نمائندوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی بول نیوز سامنے لے آیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کا مریم نواز کو لیڈر ماننے سے انکار

ذرائع نے بتایا کہ موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف ہیں مگر مریم نواز نے ن لیگ کو موجودہ حالات سے بری الزمہ قرار دینے کی کوشش کی۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے اجلاس میں یوتھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس حکومت کا حصہ نہیں ہوں، یہ میری حکومت نہیں ہے، اس حکومت کی کار گردگی ن لیگ پر نہیں ڈالی جاسکتی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مریم نواز نے کہا کہ ہماری حکومت تو تب ہوگی جب صرف نواز شریف پاکستان میں ہوں گے، نواز شریف ہی پاکستان کو آگے لے کر جاسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر