Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں انتخابات کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

Now Reading:

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں انتخابات کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو ملاقات کی دعوت

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں انتخابات کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں صوبوں میں انتخابات سے متعلق قانونی آئینی آپشنز پر غور کیا گیا۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں دونوں صوبوں کے شیڈول پر بھی مشاورت کی گئی اور الیکشن کمیشن کی ٹیم نے گورنر سے ملاقات پر بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گورنر کی طرف سے تاریخ نہ دینے پر ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا تاہم الیکشن کمیشن نے قانونی ٹیم کو تیاری کی ہدایت کردی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا تعین نہ ہوسکا، اجلاس بے نتیجہ ختم

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا تعین نہ ہوسکا تھا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی زیر صدارت لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں ہونے والا مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا تھا۔

اجلاس میں ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن حکام میں تاریخ طے کرنے سے متعلق مشاورت کی گئی تھی۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے اجلاس میں بریفنگ دی تھی کہ ہائی کورٹ کا حکم ہے کہ الیکشن کمیشن گورنر پنجاب سے مشاورت کے بعد فوری تاریخ کا اعلان کرے۔

Advertisement

الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ عدالت نے حکم دیا کہ آئین کے مطابق اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 روز کے اندر الیکشن ہوں۔ آئین کا آرٹیکل 220 وفاقی اور صوبائی اداروں کو الیکشن کمیشن کی معاونت کا پابند کرتا ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے مزید کہا تھا کہ آئین کی روشنی میں الیکشن کمیشن قانون کے مطابق الیکشن کا انعقاد کروانے کا مجاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں الیکشن کی تاریخ میں مزید تاخیر، پی ٹی آئی رہنماؤں کا سخت ردعمل

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اجلاس میں واضح کیا تھا کہ اگر اسمبلی خودبخود تحلیل ہوتی ہے تو گورنر انتخابات کی تاریخ دینے کا پابند نہیں ہے۔

ترجمان گورنر پنجاب نے بتایا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں کچھ امور اور گورنر کے مشاورتی کردار کے کچھ پہلو وضاحت اور تشریح طلب ہیں، جس کے لیے قانونی اور آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

بعدازاں اجلاس میں ہائی کورٹ کے فیصلے کی تشریح کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر