Advertisement
Advertisement
Advertisement

پارلیمنٹ کے مسائل پارلیمنٹ میں حل ہونے چاہیے، فواد چوہدری

Now Reading:

پارلیمنٹ کے مسائل پارلیمنٹ میں حل ہونے چاہیے، فواد چوہدری
فواد چوہدری

ملک میں بڑا معاشی بحران سر اٹھا چکا ہے، فواد چوہدری

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مسائل پارلیمنٹ میں حل ہونے چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے اسپیکر سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امجد شعیب کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، بولنا کوئی جرم نہیں ہے، جمہوریت میں تنقید آئینی حق ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ آج 21 ارکان اسمبلی پارلیمنٹ آئے اور اسپیکر سے ملاقات کی، پی ٹی آئی کی اسمبلی میں اب تعداد 135 ہے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ قائد حزب اختلاف بنانا ہمارا حق ہے، پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی کو قائد حزب اختلاف نامزد کیا ہے، چئیرمین نیب کے تقرر کیلئے مشاورت شاہ محمود قریشی سے ہونی چاہیے۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے مسائل پارلیمنٹ میں حل ہونے چاہئیں، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممبران کو بحال کر دیا ہے شاید اس طرح پارلیمنٹ کی عزت بھی بحال ہو جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر