Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین نیب آفتاب سلطان عہدے سے مستعفی

Now Reading:

چیئرمین نیب آفتاب سلطان عہدے سے مستعفی
چیئرمین نیب

چیئرمین نیب آفتاب سلطان عہدے سے مستعفی

چیئرمین نیب آفتاب سلطان  اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم آفس کے مطابق چیئرمین نیب نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیب کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

وزیراعظم آفس نے بتایا ہے کہ آفتاب سلطان کے اصرار پر وزیراعظم نے نا چاہتے ہوئے استعفیٰ منظور کیا ہے جبکہ وزیراعظم نے آفتاب سلطان کی بطور چیئرمین نیب خدمات کو سراہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے آفتاب سلطان کی ملاقات ہوئی تھی جس میں انکی جانب  سے استعفیٰ پیش کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چئیرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں آفتاب سلطان کا کہنا ہے کہ مجھے کچھ چیزوں کا کہاگیا جس پر تحفظات تھے جس کی بناء پر استعفیٰ کچھ روز قبل دیا تھا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ میرا استعفیٰ قبول کرلیا گیا ہے اور ہمارا اختتام اچھے موڑ پر ہوا ہے کیونکہ موجودہ ماحول میں کام نہیں کرسکتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیشہ میرٹ اور قانون کے مطابق کام کیا اور چاہتاتھا کوئی ایسا کام نہ ہو جس سے ادارے پر سوال اٹھیں۔

ذرائع کے مطابق  نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب کے اختیارات کم ہو گئے تھے اور چیئرمین نیب کو اختیارات کی کمی سے تحفظات تھے  جبکہ دوسری جانب چئیرمین نیب پر عمران خان کے خلاف کیس بنانے کے لئے دباؤ بھی تھا۔

خیال رہے کہ سال 2022 میں سابق آئی بی آفیسر آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب تعینات کیا گیا تھا۔

چیئرمین نیب آفتاب سلطان

Advertisement

آفتاب سلطان کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ انہوں نے پولیس میں اپنے کیریئر کاآغاز 1977ء میں بطور اے ایس پی پنجاب پولیس کیا تھا۔ آفتاب سلطان کے والد اور ساس دو دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس سے تھا اور وہ پولیس میں اعلیٰ عہدوں سمیت آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں، ان کا نام پیپلز پارٹی نے تجویز کیا تھا۔

آفتاب سلطان کا تعلق فیصل آباد سے ہے، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے قانون کے شعبے میں گریجویشن کیا بعد میں کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل ایم اور ایڈنبرگ یونیورسٹی سے فلسفہ قانون اور لیگل اسٹڈیز کے شعبے میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی ۔

آفتاب سلطان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی دور میں انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ رہے، پرویزمشرف دور حکومت میں آفتاب سلطان ڈی آئی جی سرگودھا تعینات رہے اور پرویزمشرف کے دورم یں ہی آفتاب سلطان کو معطل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات کے دوران آفتاب سلطان آئی جی پنجاب تعینات تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر