
برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امپورٹڈ سرکار کے ہاتھوں قوم کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کو جو نقصان کورونا وبا نہ پہنچا سکی موجودہ حکومت نے پہنچا دیا۔
کوروناء وباء کے باوجود پاکستان کیلئے پروازوں کا آغاز کرنے والی برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک نے پاکستان میں اپنے تمام آپریشنز بند کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک کا پاکستان میں فضائی آپریشن شروع
ورجن اٹلانٹک نے دسمبر 2020 میں پاکستان کیلئے پروازوں کا آغاز کیا تھا، برطانوی ایئرلائن نے پاکستان کیلئے پروازوں کا آغاز اس وقت کیا جب اس نے امریکہ جیسے منافع بخش ملک کیلئے بھی پروازیں روک رکھی تھیں۔
ورجن اٹلانٹک کو پاکستان لانے میں سابق وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
زلفی بخاری کا شدید ردعمل کا اظہار
ورجن اٹلانٹک کی پروازوں کی بندش پر زلفی بخاری کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہارکیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا کہ ورجن اٹلانٹک کا پاکستان سے چلا جانا اس حکومت کے ہاتھوں ہماری تباہی اور ناکامی کی ایک اور افسوسناک اطلاع ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی ہوائی کمپنیوں کے ذریعے دنیا سے جوڑنے کیلئے ہم نے نہایت توجہ سے محنت کی۔
زلفی بخاری نے مزید کہا کہ کورونا جیسی عالمی وبا کے دوران بھی ہم نے ورجن اٹلانٹک جیسی کمپنیوں کو فعال رکھا اور موجودہ حکومت کورونا وبا سے بھی بڑھ کر تباہ کن ثابت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی فضائی کمپنی نے اسلام آباد کے لیے پروازیں معطل کردیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News