بچوں کو تعلیم کے ذریعے قوم کے عظیم معمار بنائیں گے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بچوں کو تعلیم کے ذریعے قوم کے عظیم معمار بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسکول آن وہیل پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ گاؤں اور دیہاتوں میں بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کے لئے یہ ایک بہت اچھا منصوبہ ہے، یہ منصوبہ دیہاتوں میں بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ بچے قوم کا معمار ہوتے ہیں، ان کی تعلیم کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے، موبائل لائبریری دور دراز کے بچوں کو تعلیم دلوانے کا بہترین ذریعہ ہے اور موبائل اسکول کے لئے بسوں کی تعداد میں اضافہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، وزیراعظم
خیال رہے کہ افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیرعظم کو اسکول آن وہیل پراجیکٹ کے متعلق بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر 8 موبال اسکولز اسلام آباد اور گرد ونواح کے علاقوں میں بچوں کو تعلیم فراہم کریں گے ۔
اس موقع پر وزیراعظم نے اس پروگرام کا دائرہ کار چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تک وسیع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں ملک گیر موسم بہار کی شجرکاری مہم کے باقاعدہ آغاز پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران ملک بھر میں دو سو چالیس ملین درخت لگائے جائیں گے۔
وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے ملک کے جنگلات کے رقبے کو بڑھانے پر زور دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب جس نے معیشت کو تیس ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا اور لاکھوں افراد کو بے گھر کیا اس نے جنگلات کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ماحولیاتی تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے اور شہری علاقوں میں سرسبز علاقوں کو بڑھانا ہو گا۔ انہوں نے اس سلسلے میں تعلیمی اداروں اور مدارس میں آگاہی بڑھانے پر بھی زور دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
