نواز شریف نے پرویز الٰہی کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا
سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ نے نواز شریف کی جانب سے پرویزالٰہی کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی آڈیو لیک کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑا سنگین معاملہ ہے۔
نواز شریف کا پرویز الٰہی کی آڈیو لیکس کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل بھیجنےکا مطالبہ#BOLNews #NawazSharif pic.twitter.com/1DRXElDKEt
Advertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) February 18, 2023
انہوں نے واضح کیا کہ ان ہی کرداروں کی وجہ سے آج پاکستان اس مقام پر پہنچا ہے، ان لوگوں کی وجہ سے پاکستان لڑھک رہا ہے اور سر کے بل گر رہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کا بھرپور نوٹس لیا جانا چائیے اور سپریم جوڈیشل کونسل کو یہ کیس ضرور بھیجا جانا چائیے اور اگر ان کا نام سپریم جوڈیشل نہیں بھیجنا تو میرا نام بھیج دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات ہونی چاہیے، احسن اقبال
نواز شریف نے کہا کہ اتنے الزمات مجھ پر لگائے ہیں ایک اور الزام لگ گیا تو کیا ہوجائے گا اور میرے چار سالوں کا موازنہ عمران خان کے چار سالوں کے ساتھ کیا جانا چائیے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کی بنیاد 2017میں رکھی گئی۔ فرضی کہانی پر نوازشریف کو نااہل کیا گیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں ملک اندھیروں سے آزاد ہوا۔ نوازشریف دورمیں بجلی کے منصوبے لگائے گئے۔ نوازشریف کے دورمیں 2ہزارکلو میٹرموٹرویز بنائی گئیں۔
پرویزالہٰی کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ قانون کی حکمرانی معاشرےکی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ آزاد عدلیہ قانون کی حکمرانی کےلیے ضروری ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے ہم پر جھوٹےمقدمے بنائے، سماعت کی تاریخ کےلیے مہینوں انتظار کرنا پڑتا تھا، آج عدلیہ آزاد ہے ماضی میں نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت انتقام میں اندھی ہوچکی ہے، پرویزالہٰی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
