Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام اتنخابات، الیکشن کمیشن کا آر ایم ایس کے استعمال کی ٹریننگ کے آغاز کا فیصلہ

Now Reading:

عام اتنخابات، الیکشن کمیشن کا آر ایم ایس کے استعمال کی ٹریننگ کے آغاز کا فیصلہ
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ عام اتنخابات میں رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) کے استعمال کیلئے اہم اقدام کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملازمین کو آر ایم ایس کے استعمال کی ٹریننگ کا آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن سے قبل پرانے آر ایم ایس پر ایک دن کی موک ایکسرسائز کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن آف خیبرپختونخوا نے تمام ریجنل الیکشن کمشنرز کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن نے آر ایم ایس مشین پر فرائض انجام دینے والے آپریٹرز کیلئے فہرست جاری کردی۔

Advertisement

جاری کردہ مراسلے کے مطابق آج صبح 10بجے سے دوپہر2 بجے تک قومی اسمبلی کی 51 نشستوں میں رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے استعمال کی مشق کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کو قانونی نوٹس، ہر صورت انتخابی شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ آپریٹرز صوبے کی 145 صوبائی نشستوں میں بھی آر ایم ایس مشین کے استعمال کی مشق کرینگے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دی گئی گائینڈ لائنز پر عمل یقینی بنائیں اور مشین میں ڈیٹا انٹری کرتے وقت اگر مسائل کا سامنا ہو تو متعلقہ الیکشن آفیسر رپورٹ کریں۔

مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ اس اہم عارضی مشق کو ترجیح دی جائے اور تجاویز بھی پیش کریں۔ تمام آپریٹرز کو مشق کیلئے یوزرنام اور پاسورڈ بھیج دیا گیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی الیکشن کمیشنرز اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنرز کو پہلے ہی پروٹو کولز جاری کی تھیں۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے 23فروری کو بھی تمام ریجنل الیکشن کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا تھا۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے آر ایم ایس کو موڈیفائی کرنے کے لیے کروڑوں روپے کا ٹھیکہ بھی دے رکھا ہے، الیکشن کمیشن دونوں صوبوں میں عام انتخابات، 2018ء میں استعمال کردہ رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) کے ذریعے کروائے جانے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر