
انتخابات کی تاریخ کا اعلان مشاورت کے بعد کیا جائے گا، گورنر کے پی کا الیکشن کمیشن کو جواب
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خط کا جواب دیا گیا ہے جس میں انتخابات کی تاریخ کے متعلق بات کی گئی ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا کا الیکشن کمیشن کو خط
انتخابات کی تاریخ کا اعلان مشاورت کے بعد کیا جائے گاAdvertisement
گورنر کے پی
براہ راست دیکھیں: https://t.co/7PN6qbAHwL#BOLNews #Elections pic.twitter.com/GvWz5fQbpO— BOL Network (@BOLNETWORK) February 1, 2023
انہوں نے اپنے خط میں سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اس بات کا تعین کرے کیا اب حالات میں الیکشن ممکن ہیں؟ تاہم سیاسی جماعتوں اور سیکیورٹی اداروں سے مشاورت کے بعد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل پر الیکشن کب اور کتنی نشستوں پر ہونگے؟
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد صوبے میں الارمنگ صورتحال ہے اور ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن اس معاملے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مشاورت کرے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کو ایک بار پھر خط لکھا گیا تھا۔
خط میں کہا گیا تھا کہ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل ہوئی تھی اور جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل ہوئی تاہم دونوں گورنر کی جانب سے تاحال الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔
خط کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آرٹیکل 105 کے تحت تحلیل کی صورت میں گورنرکا الیکشن کی تاریخ دینا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News