Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوجوان پاکستان کا بہترین اثاثہ ہیں، گورنرسندھ

Now Reading:

نوجوان پاکستان کا بہترین اثاثہ ہیں، گورنرسندھ
کامران ٹیسوری

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا بہترین اثاثہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے آئی سی ایم اے کے جاب فیئر 2023 میں شرکت کی۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ “کارپوریٹ پاکستان کراچی جاب فیئر” کا انعقاد انتہائی خوش آئند عمل ہے اور اس جاب فیئر کے ذریعہ نوجوانوں کے روزگار کے حصول کے خواب کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی ایم اے پی کا شمار پاکستان معتبر تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے اور 1951 سے یہ ادارہ مسلسل پاکستان میں اپنی تعلیمی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، پاکستان کی خراب معاشی صورتحال کے سبب آج لوگ روزگار کے لئے پریشان ہے، ہمارے نوجوان ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد روزگار کی تلاش میں پریشان ہیں۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کا بہترین اثاثہ ہیں اور یہی نوجوان پاکستان کے روشن و تابناک مستقبل کی ضمانت ہے۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ میں نوجوانوں کو ایسے مواقع فراہم کرنے پر اس ادارہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور اس سفر میں بحیثیت گورنر ہمیشہ آپکے ساتھ ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر