
پی ٹی آئی کا اجلاس؛ ٹکٹوں کی تقسیم پر غور
پی ٹی آئی کا اہم اجلاس ہوا جس میں جنوبی پنجاب ریجن میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر غور کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت عمران خان نے کی۔
اجلاس میں ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن کی ٹکٹوں کا جائزہ لیا جانا تھا، تینوں ڈویثزنز کی کل 95 نشستیں ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وقت کی کمی کے باعث بہاولپور ڈویژن پر گفتگو نہیں ہو سکی، آئندہ دو تین روز میں بہاولپور ڈویژن کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں جو امیدوار انتخابات لڑنا چاہتے ہیں ان کے ناموں پر مشاورت ہوئی۔
اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور عون عباسی سمیت دیگر شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں؛ ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News