Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ سے سعودی سفیر کی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی

Now Reading:

وزیراعلیٰ سندھ سے سعودی سفیر کی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی
سیلاب متاثرین

وزیراعلیٰ سندھ سے سعودی سفیر کی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی

 سعودی سفیر کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات  ہوئی ہے۔

 

دوران ملاقات سعودی سفیر نے وزیراعلیٰ سندھ کو کامیاب ڈونر کانفرنس منعقد کرنے پر مبارکباد دی اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں انفرا اسٹرکچر کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کرنےکی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ لوگوں کے گھر بنا کر دینا، زراعت اور آبپاشی کی بحالی بڑے چیلنجز ہیں، انشا اللہ ڈونرز کانفرنس کی مدد سے متاثرین کی بحالی کا وعدہ پورا کرینگے۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کو 2 کمرے، ایک کوریڈور، کچن اور واش روم کا گھر بنا کر دینا چاہتے ہیں  جس پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سندھ حکومت کے ساتھ گھروں کی تعمیر میں ہر قسم کی مدد کرےگی۔

Advertisement

خیال رہے کہ ملاقات میں سعودی قونصل جنرل بندر فہد الدائل، وزیراعلیٰ کے معاون خاص قاسم نوید، پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم متحد ہو کر ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈونر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ  موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے انفرا اسٹرکچر اور گھروں کو نقصان ہوا، حکومت کی جانب سے اب انفرا اسٹرکچر کی بحالی اور متاثرہ افراد کو رہائش کی سہولت دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک اس معاملے پر ہماری مدد کیلئے تیار ہیں، ہمیں اس مسائل کے حل اور بہتری کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طوفانی بارشیں ، کراچی کا بوسیدہ انفرا اسٹرکچر تباہ و برباد

اس موقع پر ممبر ورلڈ بینک نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اور مصر میں حالیہ زلزلے اور نقصانات کا افسوس ہے، پاکستان میں بھی ماضی میں زلزلہ سے کئی خاندان متاثر ہوئے تھے، ہم اظہار یکجہتی اور مدد کیلئے یہاں موجود ہیں، ہم سیلاب سے نقصانات اور انکے بہتری کیلئے اکٹھا ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سندھ کی آبادی دیگر مختلف ممالک سے زیادہ ہے، ہمیں ملکر سندھ کے عوام کی مدد کرنی ہے اور انفرا اسٹرکچر بہتر کرنا ہے۔

ورلڈ بینک کے ممبر نے مزید کہا کہ متاثرہ افراد کی فوری بحالی کیلے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا، ماحولیاتی تبدیلیوں سے کیسے نمٹنا ہے ہمیں سیکھنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر