
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑا فیصلہ
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تحریک انصاف کے رضاکارانہ طور پر گرفتاری دینے والے کارکن کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلی پنجاب نے چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان کے ساتھ اجلاس کیا۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن، رہنما غیر قانونی حرکات کریں گے تو گرفتاری عمل میں لائی جائے گی، ڈی جی خان کے جیل حکام الرٹ رہیں، امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت یقنی بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News