وزیرِ اعظم کا صدر مملکت کو مزاج پرسی کیلئے ٹیلی فون
معروف شاعر امجد اسلام امجد کے انتقال پر صدر مملکت اور وزیراعظم کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے الگ الگ پیغامات میں معروف شاعر کے انتقال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف شاعر، ادیب اور ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد انتقال کر گئے
وزیراعظم اور صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم شاعر اور ادیب سے محروم ہو گیا ہے جن کی فن و ادب کے میدان میں گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
AdvertisementAmjad Islam Amjad our great playwriter, dramatist & poet has passed away.
إنا لله وإنا إليه راجعون
وہ اپنے بارے میں کیا خوب کہ گئے کہ :اگر کبھی میری یاد آئے
تو چاند راتوں کی نرم دلگیر روشنی میں
کسی ستارے کو دیکھ لینا،گریز کرتی ہوا کی لہروں پہ ہاتھ رکھنا،Advertisement— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) February 10, 2023
مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امجد اسلام امجد نے اردو ادب میں ایک بہت بڑا خلا چھوڑا ہے جسے پر نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
آج معروف شاعر اور دانشور امجد اسلام امجد کی وفات کی صورت میں اردو ادب کا ایک عظیم دور ختم ہوگیا۔ انہوں نےاپنے ڈراموں اور تصانیف کے ذریعے ایک نسل کی فکری آبیاری کی۔ ان کی شاعری کا ترنم ایک لمبے عرصے تک ہمارے کانوں میں رس گھولتا رہے گا۔ اللہ تعالی ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کریں۔ pic.twitter.com/scpkDwXNyj
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 10, 2023
معروف شاعر، ادیب اور ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد
واضح رہے کہ امجد اسلام امجد 4 اگست 1944ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ تعلیم کا آغاز لاہورسے ہوا۔ انھوں نے گریجوایشن گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور سے کی۔
پنجاب یونیورسٹی سے اردو میں ماسٹرز کرنے کے بعد انہوں نے ایک استاد کی حیثیت سے درس و تدریس کا آغاز لاہور ہی کے ایم اے او کالج سے کیا۔ 1975ء سے لے کر 1979ء تک وہ پاکستان ٹیلی وژن سے بطور ڈائریکٹر وابستہ رہے۔
امجد اسلام امجد ’اردو سائنس بورڈ‘ اور ’چلڈرن لائبریری کمپلیکس‘ سمیت متعدد سرکاری اداروں میں سرکردہ عہدوں پرذمے داریاں نبھائیں۔
ریڈیو پاکستان سے بطور ڈرامہ نگار چند سال وابستہ رہنے کے بعد امجد اسلام امجد نے پی ٹی وی (پاکستان ٹیلی وژن) کے لیے کئی سیریلز لکھیں، جن میں ’وارث‘ کے ساتھ ساتھ ’دہلیز‘، ’سمندر‘، ’رات‘، ’وقت‘ اور ’اپنے لوگ‘ بھی شامل ہیں۔ اُنہیں صحیح معنوں میں شہرت 1979ء میں دکھائی جانے والی سیریل’وارث‘ سے ملی۔
اُنہوں نے شعر و ادب کی کئی جہات میں کام کیا ہے اور کئی تراجم کرنے کے ساتھ ساتھ تنقیدی مضامین بھی تحریرکیے ہیں۔ وہ ’چشمِ تماشا‘ کے نام سے باقاعدگی کے ساتھ ایک کالم بھی لکھتے رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
