
حکومت کا کرپشن اور مالی فراڈ میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے ٹیکس چوری، کرپشن اور مالی فراڈ میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے بڑی کارروائی کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کی ہائی کورٹس سے تعاون حاصل کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہاؤس کی کرپشن پر آڈٹ رپورٹ
اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے بے نامی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے عدالتوں کو خصوصی اختیارات دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے وزارت قانون کی سمری کی سرکولیشن کے منظوری دے دی ہے اور حکومت نے بے نامی ایکٹ2017 کو فعال کردیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزارت قانون نے خصوصی عدالتوں کیلئے چیف جسٹس صاحبان سے رجوع کیا، چیف جسٹس صاحبان کے نامزد کردہ نمائندوں کو خصوصی اختیارات دے دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News