لاہور میں سال نو کی دوسری انسداد پولیو مہم کا کل سے آغاز ہو گا جس کیلئے لاہور پولیس نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والے ٹیموں، ورکرز کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کریں گے، 1200 سے زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہر کی 169 یونین کونسلز میں 6360 انسدادِ پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی؛ سٹی کی 37، سول لائنز 17، ماڈل ٹاؤن 33، صدر 23، اقبال ٹاؤن 19، کینٹ کی 40 یونین کونسلز میں سیکیورٹی دی جائے گی۔
سی سی پی او نے کہا کہ تھانوں کی 498 موٹر سائیکلز، 83 گاڑیاں پولیو مہم والے علاقوں میں موثر پیٹرولنگ کریں گی۔ ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز انسداد پولیو ٹیموں کو بھرپور سیکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں گے۔ انسداد پولیو ورکرز، ٹیموں کی حفاظت میں غفلت و کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈولفن، پیرو، تھانوں کی ٹیمیں پولیو ویکسینیشن والی یونین کونسلز میں موثر پیٹرولنگ یقینی بنائیں۔ پولیس ڈویژنل آفسز میں ‘پولیو ایمرجنسی ڈیسک’ تشکیل دیے جا رہے ہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم 13 تا 19 فروری تک جاری رہے گی، 5 سال سے کم عمر کے 20 لاکھ 85 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
