
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز کے بیانیے کے ساتھ خود ان کا شوہر نہیں کھڑا تو عوام تو پھر دور کی بات ہے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کرنے آیا ہوں، سچ کے ساتھ میڈیا کھڑا ہے بہت دبائو تھا، صدر علوی سوموار کے دن الیکشن کی تاریخ دیں یا استعفیٰ دیں، بحران میں دھکیلنے میں عزت الیکشن کمیشن نے نہیں کمائی۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ تیس اپریل تک سیاست کا فیصلہ ہو گا اور ایک بجلی بھرا طوفان بھی آ سکتا ہے، مریم نواز جواب دو کون اس حکومت کو لایا اگر آپ کی حکومت نہیں ہے؟ الیکشن صوبے اور مرکز کے اکٹھے ہوں گے، پاکستان کو سپریم کورٹ بچا سکتی ہے، میری آنکھیں ہاتھ پائوں باندھے گئے دشمن ملک کے اداروں کے لوگ نہیں تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے فون ان کے پاس ہیں اندازہ ہے کون لوگ ہیں جن کے پاس فون ہے مجھ سے پاسورڈ پوچھ لیا، رونا پٹنا نہیں مچانا چاہتا عمران خان کہے گا بائیس تاریخ کو سب سے پہلے دوں گا، ارشد شریف نہیں شیخ رشید ہوں مارا جائوں تو زرداری بلاول شہباز سمیت پانچ لوگ مجرم ہوں گے، جس دن شیخ رشید کو گرفتار کر کے لے جائیں گے اس دن بھنس روڈ کا نقشہ کچھ اور ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر کی گاڑی کا اسپیشل صندوق بنایا گیا باہر نکالا گیا تاکہ موت کی نظر ہو جائے، بیس تاریخ سے تیس اپریل تک فیصلہ ہو جائے گا، ایک دن میں میرا چالان آیا ہے، یاد رکھنا نیا شیخ رشید زندہ ہو گیا تمہیں نست ونابود کردوں گا، میرے ٹوئٹ کیسے بڑھ گئے میرے سب چینل سے اچھے تعلقات ہیں، دس ہزار کنٹینر پورٹ پر کھڑے ہیں قیمتوں کو بڑھانے سے بھی آئی ایم ایف مطمئن نہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ اسحاق ڈار کے اعداد و شمار غلط مشرف دور میں دیے تو جرمانہ دیا، ملک ان سے نہیں سنبھلے گا تیس سے پہلے حادثہ نہ ہو جائے، بلاول نے حنا ربانی کھر کو افغانستان بھیجا، دنیا کا افغانستان واحد ملک ہے جہاں بلاول کی ضرورت ہے، بلاول کو افغانستان میں اکھیاں اڈیک رہی ہیں، عمران خان کو نااہل یا گرفتار کرنے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے، مجھے عمران خان نے سگار کا ڈبہ تحفہ دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خدا وہ وقت نہ لائے مگر ملک کو بچانے کا عہد کر لیا پاکستان و اسلام کیلئے سچ کیلئے جان دیدوں گا آواز میں کمی نہیں آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News