Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیل بھرو تحریک، آج گوجرانوالہ میں گرفتاریاں دی جائیں گی

Now Reading:

جیل بھرو تحریک، آج گوجرانوالہ میں گرفتاریاں دی جائیں گی
جیل بھرو تحریک

جیل بھرو تحریک، آج گوجرانوالہ میں گرفتاریاں دی جائیں گی

سابق وزیراعظم عمران خان کی اعلان کردہ جیل بھرو تحریک کے پیش نظر آج پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت کارکنا گرفتاریاں پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 4 روز سے جاری جیل بھرو تحریک میں لاہور، پشاور، راولپنڈی اور ملتان کے بعد آج پانچویں روز گوجرانوالہ کی قیادت اور کارکنان امپورٹڈ حکومت کی فسطائیت، معاشی بدحالی اور لاقانونیت کے خلاف گرفتاریاں دیں گے۔

پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے پانچویں مرحلے کا آج گوجرانوالہ میں میدان سجے گا، تحریک انصاف کے مرکزی قائدین سمیت 200 سے زائد کھلاڑی آج گرفتاریاں پیش کریں گے۔

پی ٹی آئی کے ضلعی صدرمیاں ارقم خان، جنرل سیکریٹری بلال ناصر چیمہ،سٹی صدر خالد عزیز لون اورجنرل سیکریٹری طارق گجر گرفتاری دیں گے۔

Advertisement

اس کے علاوہ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار الیاس ریحان، پی ٹی آئی کے امیدوار رضوان مصطفیٰ سیان رضوان اسلم بٹ بھی گرفتاری دیں گے۔

مرکزی رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد کی قیادت میں کھلا ڑی 12 بجے سٹی صدر کی رہائش گاہ سے جیل کی جانب روانہ ہوں گے، پی ٹی آئی کے کھلاڑی کپتان کی کال پر گرفتاریاں دینے کیلئے پر جوش ہیں۔

Advertisement

سینٹرل جیل گوجرانوالہ میں جیلوں کی تعداد اور گنجائش

جیل ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی مقامی قیادت اور کارکناں سمیت 200 سے زائد کھلاڑی گرفتاریاں دیں گے جبکہ سینٹرل جیل گوجرانوالہ میں پہلے ہی گنجائش سے زائد قیدی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک؛ فیاض چوہان، زلفی بخاری اور اعجاز خان نے گرفتاری دے دی

جیل ذرائع نے بتایا کہ 1550 قیدیوں کی گنجائش موجود ہے جبکہ جیل میں 3289 قیدی موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سینٹرل جیل میں پہلے ہی گنجائش سے زائد قیدی ہو نے کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے۔

جیل ذرائع نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے کارکناں اور قیادت کو قید رکھنا انتظامیہ کیلئے درد سر بن گیا، جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار کیے گئے سیاسی قیدیوں کو دوسرے اضلاع میں منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: جیل بھرو تحریک کا آغاز، شاہ محمود قریشی سمیت پارٹی کی سینئر قیادت گرفتار

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر