کراچی میں پولیس مقابلہ؛ پولیس اہلکار شہید، ملزمان فرار
کراچی میں پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ماری پور روڈ پر پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان دوبدو فائرنگ سے ایک پولیس پولیس کانسٹیبل عرفان احمد شہید شہید جبکہ پولیس اے ایس آٸی مختیار احمد زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوئے۔
ایس ایس پی کیماڑی پولیس کے مطابق شیر شاہ تھانے کے اہلکاروں اور ملزمان کے درمیان مقابلہ عباس چوک کے قریب ہوا۔
واقعے کے بعد جاں بحق اہلکار اور زخمی پولیس افسر کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکار شیرشاہ تھانے میں تعینات تھے۔
اہلکاروں نے ماری پور روڈ پر ڈکیتی کی واردات دیکھی تو انہوں نے ڈاکوٶں کا پیچھا کیا، جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی اور موقع پر سے فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈاکو بھی زخمی ہیں جن کی گرفتاری کیئے تاحال کوششیں کی جارہی ہیں۔
ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے واقعے کے بعد ایس ایچ او شیر شاہ منظور حسین کھوسہ کو معطل کردیا ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی پولیس کا کہنا ہے کہ ایس او پی کی خلاف ورزی کی وجہ سے ایس ایچ او کو معطل کیا گیا ہے۔
پولیس اہلکاروں نے بلٹ پروف جیکٹس نہیں پہنی ہوئی تھیں جبکہ ایس او پی کے تحت کم از کم دو موٹر سائیکلوں پر 4 جوانوں کو ساتھ گشت کرنے پر بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا، جس کی بنا پر ایس ایچ او شیرشاہ کیخلاف کارروائی عمل میں لاٸی گٸی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
