
صدر مملکت سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، انتخابات سے متعلق گفتگو
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں صدر عارف علوی اور گورنر حاجی غلام علی کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی دعوت پر گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات
صدر مملکت اور گورنر خیبر پختونخواہ کا عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال pic.twitter.com/jAOdUCJqBC
Advertisement— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) March 14, 2023
اس کے علاوہ ملاقات کے درمیان خیبرپختونخوا اور پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر گورنر کے پی حاجی غلام علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے ساتھ آج دوسرے مشاورتی اجلاس میں شرکت کروں گا۔
حاجی غلام علی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں عام انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کریں گے۔
اس سے قبل کے پی الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر گورنر کیخلاف کارروائی کیلئے صدر مملکت کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔
کے پی میں الیکشن شیڈول کا اعلان نہیں کرنے کے معاملے پر شہری منیر احمدنے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے گورنر خیبر پختونخوا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لئے صدر مملکت کو مراسلہ ارسال کیا۔
مراسلے میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ نے گورنر کےپی کو انتخابی تاریخ جاری کرنے کا حکم دیا ہے اور عدالتی حکم پر جان بوجھ کر عمل نہیں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے گورنر کے پی انتخابی تاریخ کا اعلان نہ کرکے اپنا حلف توڑنے کے مرتکب ہوئے ہیں۔
مراسلے میں مطالبہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری اداکرتے ہوئے صدر مملکت کو تاریخ کا اعلان کرنے کا کہے یا صدر مملکت اپنا آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے آرٹیکل 57 کے تحت تاریخ کا اعلان کریں۔
مراسلے میں مزید بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے کہ 90 روز میں انتخابات کرانا آئینی تقاضا ہے تاہم حکم عدولی پر گورنر خیبرپختونخوا کےخلاف توہین عدالت کی کاررواٸی کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News