Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے میں اوورسیز کشمیریوں کا اہم کردار ہے، سلطان چوہدری

Now Reading:

مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے میں اوورسیز کشمیریوں کا اہم کردار ہے، سلطان چوہدری
سلطان محمود چوہدری

سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے میں اوورسیز کشمیریوں بالخصوص برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کا ایک اہم کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر بیرسٹر کرامت حسین کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر بیرسٹر کرامت حسین نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ کی تنظیم اور کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل کی مسئلہ کشمیر کو برطانیہ سمیت دیگر فورمز پر اُجاگر کرنے کی کوششوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر بیرسٹر کرامت حسین کو ہدایت کی کہ جہاں کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل کی تنظیم کو منظم کیا جا رہا ہے وہاں پر تمام لوگ مل کر کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے مسئلہ کشمیر کو برطانیہ اور دیگر فورمز پر اُجاگر کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے میں اوورسیز کشمیریوں بالخصوص برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کا ایک اہم کردار ہے اور اس سلسلے میں کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے ہم سب متحد و منظم ہو کر مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُٹھانے کے لئے اپنی کاوشیں تیز کر سکتے ہیں۔

Advertisement

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ برطانیہ میں مقیم کشمیریوں پر یہ دوہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جہاں مسئلہ کشمیر پر انٹرنیشنل کمیونٹی کی توجہ مبذول کرائیں وہاں مقبوضہ کشمیر میں نو لاکھ بھارتی فوج کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی پامالی پر بھی اپنی آوازبلند کریں اور عالمی برادری کی توجہ بھارت کے ظلم و جبر کی جانب مبذول کرائیں اور اس چیز پر زور دیں کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت بند کرانے کے لئے دنیا اپنا کردار ادا کرے۔ اس سلسلے میں کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے مؤثر انداز میں آواز بلند کی جا سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر