پی ٹی آئی کا اسیررہنماؤں کی رہائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
سپریم کورٹ کا فیصلہ کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے جیل بھرو تحریک ملتوی کرنے اور رہنماؤں کی رہائی کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے لئے شروع کی جانے والی جیل بھرو تحریک آج سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی اس تحریک کے پیش نظر ازخود گرفتاری دینے والے اسیر رہنماؤں کی رہائی کے لیے عدالت رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا کے پی اور پنجاب میں 90 دن میں انتخابات کروانے کا حکم
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہپنجاب میں قید رہنماؤں کی رہائی کے لئے مشترکہ پٹیشن تیار کی جارہی ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج شام چھ بجے عوام سے خطاب بھی متوقع ہے جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور دیکر سیاسی معاملات پر بات کریں گے ۔
اسکے علاوہ عمران خان جیل بھرو تحریک کی معطلی کے بعد کا لائحہ عمل بتائیں گے اور انتخابات کے تیاریوں کے حوالے سے عوام سے بات چیت کریں گے۔
خیال رپے کہ تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں اظہارِتشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ آئین کو برقرار رکھنا سپریم کورٹ کی ذمہ داری تھی اور انہوں نے آج اپنے فیصلے کے ذریعے بہادری سے یہ کام کیا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کا دعویٰ ہے۔ ہم اپنی جیل بھرو تحریک کو معطل کر رہے ہیں۔ کے پی اور پنجاب میں انتخابی مہم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 90 دن میں انتخابات کروانے کا حکم دیا ہے، عدالتِ عظمٰی نے سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کا محفوظ فیصلہ سنایا۔
فیصلہ ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ کی کراچی اور لاہور رجسٹری میں بھی سنایا گیا۔ عدالتِ عظمٰی کے تین رکنی بینچ نے تین دو سے فیصلہ سنایا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس منصورعلی شاہ نے درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
