Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمضان میں گیس فراہمی کیلئے سوئی ناردرن کی جانب سے اہم اقدامات کا اعلان

Now Reading:

رمضان میں گیس فراہمی کیلئے سوئی ناردرن کی جانب سے اہم اقدامات کا اعلان

گیس چوری کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری

رمضان المبارک میں گیس فراہمی کیلئے سوئی ناردرن کی جانب سے اہم اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں سوئی ناردرن سحر و افطار میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی گی، سحر و افطار میں گیس کے استعمال میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے، سحر و افطار میں گیس پریشر میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کردیا جاتا ہے، گیس پریشر میں اضافے سے صارفین کو سحر و افطار میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے۔

سوئی ناردرن گیس کے ترجمان کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے خصوصاً رات 2:30 بجے سے صبح 6 اور شام 4 بجے سے رات 9 بجے تک بلا تعطل اور پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاہم ان اوقات کے علاوہ بھی گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔

سوئی ناردرن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ سحر و افطار کے اوقات میں گیس پریشر کے مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے مانیٹرنگ ٹیمز تشکیل دیے جانے کے علاوہ شکایات کے فوری حل کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا۔

سوئی ناردرن نے صارفین سے سحر و افطار کے اوقات میں گیس کے ضیاع کو روکنے کی اپیل بھی کی ہے۔

Advertisement

سوئی ناردرن گیس کے ترجمان کے مطابق عوام کی خدمت کیلئے ایمرجنسی رسپانس ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں،ایمرجنسی رسپانس ٹیمز 7/24 عوام کی خدمت کیلئے کوشاں رہیں گے، ٹیل اینڈ ایریاز میں گیس فراہمی کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، ہیلپ لائن 1199 پر گیس فراہمی اور پریشر سے متعلق شکایات پہنچائی جاسکتی ہیں اور گیس فراہمی سے متعلق شکایات سوئی ناردرن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس یا ویب سائٹ پر بھی درج کروائی جاسکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر