Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں مفت آٹا تقسیم کرنے کا اعلان

Now Reading:

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں مفت آٹا تقسیم کرنے کا اعلان
آٹا

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں مفت آٹا تقسیم کرنے کا اعلان

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں مفت آٹا تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ پنجاب بھر کے ہزاروں تقسیم مراکز پر آٹے کی مفت فراہمی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹے کی سبسڈی شروع ہو گئی ہے، یہ سبسڈی 10 کروڑ لوگوں کو ملے گی جس دوران 4 کروڑ 75 لاکھ آٹے کے بیگ تقسیم ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمشنرذ اور ڈپٹی کمشنرز آٹے کی تقسیم کیلئے زیادہ سے زیادہ سینٹرز بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور آٹے کی تقسیم کا کام پورا مہینہ چلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری آٹا خورد برد کرنے پر پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

Advertisement

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام سے اپیل ہے صبر اور ترتیب سے آٹا وصول کریں، امید ہے اگلے2 روز میں رش ختم ہوجائے گا۔

دوسری جانب صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ائی۔ جی کو ہدایت دی  ہے کہ اب پولیس کی رٹ قائم کرنا ہے اور اب اگر کسی نے پولیس پر ہاتھ اٹھایا تو جواب آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی پولیس فورس کے ساتھ کھڑا ہوں، عمران خان نے گزشتہ روز بھی پولیس کو دھمکی دی ہے اور زمان پارک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں اور تصاویر بھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ساری صورتحال کے بعد یہ کہا جائے کہ پولیس کام کرے تو یہ ممکن نہیں ہے اور رات اس حوالے سے میٹنگ ہوئی  جس میں میں نے انہیں کہا کہ اب پولیس پر حملہ ہوا تو جواب بھرپور ہوگا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ دنوں میں زمان پارک میں جو دہشتگردی کی واردات ہوئی ہے اس پر جے۔ آئی۔ ٹی بنا رہے ہیںجس کا نوٹیفکیشن آج جاری کردیا جائیگا اور الیکشن کمیشن کو بھی اس بارے میں ایک خط لکھ رہے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر