سحر و افطار میں گیس ملے گی یا نہیں؟ ایس ایس جی سی حکام تاحال فیصلہ نہ کرسکے
رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں گیس ملے گی یا نہیں، اس حوالے سے ایس ایس جی سی حکام تاحال فیصلہ نہ کرسکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رمضان سے چند گھنٹے قبل گیس شیڈول کے حوالے سے ایس ایس جی سی ہیڈ آفس میں ہنگامی اجلاس آج ہورہا ہے۔
شہر قائد میں رات 11 بجے سے صبح تک گیس کی بندش کے حوالے سے شہری شدید پریشان ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ رات میں گیس بندش سے بہت پریشانی ہوتی ہے ۔ ابھی تک یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ سحری میں گیس ملے گی یا نہیں، ایس ایس جی سی دفاتر سے معلومات کرنے پر بھی جواب موصول نہیں ہورہا ہے۔
رمضان المبارک میں گیس لوڈ شیڈنگ کے شیڈول میں تبدیلی کے حوالے سے ایس ایس جی سی کے ترجمان بھی لاعلم ہیں۔
ایس ایس جی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ مینجمنٹ نے اس حوالے سے تاحال آگاہ نہیں کیا ہے ، جیسے ہی مینجمنٹ نیا پلان دے گی آگاہ کر دیا جائے گا ۔
ایس ایس جی سی انتظامیہ نے ڈسٹریبیوشن نیٹ ورک کا اجلاس آج ہیڈ آفس میں طلب کر رکھا ہے۔اجلاس میں رمضان المبارک میں شہر میں گیس لوڈ مینجمنٹ پر حتمی پلان کیا جائے گا۔
ذرائع ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ سحر میں گیس کی فراہمی کے لیے دن میں گیس کی بندش کی جائے گی ۔
ایس ایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں گیس کی طلب اور رسد میں 265 ایم ایم سی ایف ڈی کا فرق ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
