Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم امہ سے گزارش ہے کہ کشمیر پر آواز اٹھائیں، تنویر الیاس

Now Reading:

مسلم امہ سے گزارش ہے کہ کشمیر پر آواز اٹھائیں، تنویر الیاس
تنویر الیاس

پاکستان تحریک انصاف جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ، تنویر الیاس

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مسلم امہ سے گزارش کی ہے کہ وہ بھی کشمیر پر آواز اٹھائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان اور وزراء کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے آج تاریخی دن ہے، ہم نے بلدیاتی الیکشن کروانے کا بیڑا خود اٹھایا، اداروں نے بھی بھر پور تعاون کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مؤقف تھا عوامی سطح تک اقتدار پہنچے جبکہ ایل او سی کے اس پار بھی پازیٹو میسج گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست کے عوام کے ساتھ اخلاص ہے، 75 سالہ تاریخ میں ایسا پرامن الیکشن نہیں ہوا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلدیاتی الیکشن پی ٹی آئی نے جیتا ہے، آزاد کشمیر الیکشن نے بلدیاتی الیکشن میں اچھی کارکردگی دکھائی، آزاد کشمیر پی ٹی آئی کارکنان مبارک باد کے مستحق ہیں جبکہ سب سیاسی جماعتوں کے جیتنے والے قابل عزت ہیں اور جیتنے والے سب جماعتوں کو برابر وسائل مہیا کریں گے، آزاد کشمیر اور جی بی کے درمیان شونٹر ٹنل سے مسافتیں کم ہونگی۔

Advertisement

تنویر الیاس نے کہا کہ سی ایم جی بی کا اچھا اقدام ہے، آزاد کشمیر حکومت نے چار وزراء کی کمیٹی بنا دی ہے، حکومت آزاد کشمیر بھی اس میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے، شونٹر ٹنل کو ملکر پایہ تکمیل  پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جی کے ساتھ 23 مارچ سے بس سروس شروع کررہے ہیں، نیکٹا مظفرآباد میں اپنا آفس قائم کررہا ہے، چار روز میں اک بس جی بی کشمیر کی طرف جائے گی اور کشمیری جی بی عوام کو با آسان سفری سہولت میسر ہوگی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایل او سی کے اس پار کشمیری بے سروسامانی کے عالم میں ہمارے لیے جنگ کررہے ہیں، 75 سال سے کشمیری قربانیاں دے رہے ہیں۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ کشمیر کی مائیں بہنیں پوری امہ مسلمہ کی بہنیں ہیں، مسلم امہ سے بھی گزارش کرتے ہیں وہ بھی کشمیر پر آواز اٹھائیں اور عالمی دنیا انسانی حقوق کی خاطر کشمیریوں کو انصاف دلوائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر