
ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن؛ پرویزالہی سمیت 14 ملزمان کوطلبی کےنوٹس جاری
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سانحہ زمان پارک کی جوڈیشل انکوائری کر کے قصور وار کو پھانسی دی جانی چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق زمان پارک میں پیش آنے والے واقعے پر بات کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن سانحہ میں رانا ثناء اللہ جیسے لوگوں کو سزا ہو چکی ہوتی تو آج سانحہ زمان پارک رونما نہ ہوتا جس کے ملزموں میں سرفہرست محسن نقوی اور آئی جی پنجاب ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل انکوائری کر کے قصور وار کو پھانسی دی جائے اور ایسی مثال بنائی جائے تا کہ آئندہ انتظامیہ اپنے اختیارات اپنے گریبان تک رکھے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کی شدید شیلنگ اور تشدد سے پی ٹی آئی کا کارکن شہید
پرویز الٰہی کے مطابق آئی جی پنجاب، انتظامیہ اور پولیس علی بلال (ضل شاہ) کی شہادت میں برابر کے قصور وار ہیں تاہم انتظامیہ کے تمام قصوار افراد کو کٹہرے میں لایا جائے تا کہ آئندہ کسی کو ایسی گہنونی حرکت کرنے کی جرأت نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہسابق ایم این اے غلام حیدر باری، نواب امان اللہ خان، عظمت اللہ خان نیازی، سہیل خان، ریاض خان نیازی، سینئر وکلا عاصم چیمہ سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار، چودھری منظور ایڈووکیٹ اور سہیل خان موجود تھے۔
خیال رہے کہ لاہور پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ اور تشدد کے باعث پاکستان تحریک انصاف کا کارکن علی بلال عرف ضل شاہ شہید ہوگیا تھا۔
پی ٹی آئی کارکن علی بلال محمدی پارک، جہانگیر ٹاؤن لاہور کا رہائشی تھا اور آج پی ٹی آئی کی ریلی میں شریک تھا۔
پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ پولیس کے تصادم میں کارکن کے سر پر ڈنڈے مارے گئے جس سے وہ زخمی ہو کر ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News