Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرپٹ پی ڈی ایم ٹولہ ظلم و جبر کی نئی داستان رقم کر رہا ہے، خالد خورشید

Now Reading:

کرپٹ پی ڈی ایم ٹولہ ظلم و جبر کی نئی داستان رقم کر رہا ہے، خالد خورشید
خالد خورشید

عمران خان قوم کے لیے جہاد کررہے ہیں، خالد خورشید

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ کرپٹ پی ڈی ایم ٹولہ ظلم و جبر کی نئی داستان رقم کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمان پارک لاہور میں موجود وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے اپنی گفتگو میں زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی تاریخی ریلی نے پی ڈی ایم کے کرپٹ ٹولے کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں، چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی مذموم کوشش پی ڈی ایم ٹولے کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کا عوام سے رابطہ ختم کرنے کے لئے پی ڈی ایم آمرانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زمان پارک  میں نہتے  پی ٹی آئی کارکنوں پر ریاستی طاقت کا استعمال بدترین دہشت گردی ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے مزید کہا کہ کرپٹ پی ڈی ایم ٹولہ ظلم و جبر کی نئی داستان رقم کر رہا ہے، قوم جابر و ظالم پی ڈی ایم حکومت کی اس سفاکیت کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کا معاملہ؛ زمان پارک میدان جنگ بن گیا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر