Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں سارے روٹس پر ٹرانسپورٹ سروس شروع کرنے والے ہیں، شرجیل میمن

Now Reading:

کراچی میں سارے روٹس پر ٹرانسپورٹ سروس شروع کرنے والے ہیں، شرجیل میمن
شرجیل میمن

پی ایس61 سےشرجیل میمن کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل واپس

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں سارے روٹس پر ٹرانسپورٹ سروس شروع کرنے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے علم میں ہے کہ شہر کراچی میں پبلک کے لیے میگا پروجیکٹ شروع ہو چکے ہیں، ان میں بی آر ٹی ریڈ لائن بھی ہے، یہ پاکستان کا پہلا بایو گیس پروجیکٹ ہے، شکایتیں آرہی تھیں کہ کام بند ہو گیا ہے، اس پر ہم نے اجلاس کیے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ تاریخی مہنگائی ہوئی ہے جس سے پروجیکٹ کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے، کام کی اسپیڈ پر کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتے، کانٹریکٹرز کو کہا ہے کہ ان کے مسائل حل کریں گے، کل سے کام کی رفتار تیز کی ہے، کراچی کے لوگوں کو پریشانی ہو رہی ہے، میں تسلیم کرتا ہوں، یہ ان کی بہتری کے لیے ہے، جن لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے ان سے معزرت خواہ ہیں، حکومت کی طرف سے کوئی تاخیر نہیں ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے ترقیاتی کاموں میں کٹ لگائے گئے لیکن وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ پروجیکٹ میں کوئی کٹ نہیں لگائیں گے، ان کی مہربانی ہے، حکومت جاگ رہی ہے آن گرائونڈ پر موجود ہے، ٹرانسپورٹ سے بہت ریسپانس آرہا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت لیڈ لیکر بیٹھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بسز کی تعداد ہر ایک ماہ کے بعد بڑھتی جائے گی، اگلے ہفتہ میں نیا روٹ شروع کروں گا، کراچی میں سارے روٹس پر ٹرانسپورٹ سروس شروع کریں گے، بہت سارے پروجیکٹس پائپ لائن میں ہیں، عمران خان کسی جائز مینڈیٹ میں نہیں آئے تھے، ناجائز طریقے سے اقتدار میں آئےملک کا ستیاناس کیا، یہ پاکستان کے خلاف سازش کر رہا ہے، یہ کسی ملک کے کہنے پر سازش کر رہا ہے، سازش کا مقصد پاکستان کے اداروں کو کمزور کرنا ہے۔

Advertisement

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جن کرایوں میں بسیں چل رہی ہیں، مزید ان پر بسیں چلانا مشکل ہے، کرائے بڑھانے پڑیں گے، 30 کلو میٹر 50 روپے میں طے نہیں کر سکتے، کرایوں پر نظر ثانی کی جا رہی ہے، اس کو مرحلہ وار بڑھائیں گے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر