
گوجرانوالہ؛ فیکٹری میں آگ لگ گئی
گوجرانوالہ میں پنڈی بائپاس کے قریب واشنگ مشین بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پنڈی بائپاس کے قریب واشنگ مشین بنانے والی فیکٹری میں لگنے والی آگ نے فیکٹری کے چھ مرلہ میں پڑے پلاسٹک مٹیرئل کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے فائر فائٹنگ اپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا ہو جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے اور فائر فائٹنگ اپریشن میں ریسکیو کی چار گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ کراچی: سائٹ ایریا کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News