Advertisement
Advertisement
Advertisement

اوور سیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں اور ملک کا قرضہ اتارنے کے لیے کافی ہیں، چوہدری سرور

Now Reading:

اوور سیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں اور ملک کا قرضہ اتارنے کے لیے کافی ہیں، چوہدری سرور
چوہدری سرور

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں اور ملک کا قرضہ اتارنے کے لیے کافی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی کے لیے تحریک انصاف میں شمولیت پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ تین ماہ پہلے چودھری شجاعت میرے پاس آئے اور پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی لیکن خاندان میں اختلافات کی وجہ سے شامل ہونے سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کے پی ٹی آئی میں جانے پر پاکستان مسلم لیگ جوائن کرنے کا فیصلہ کیا، چودھری پرویز الہی منجے ہوئے سیاست دان ہیں، میرے  مشورہ کی ضرورت نہیں، میں بھی جب پی ٹی آئی میں آیا مجھے بھی مشورے دیئے گئے مگر نہیں مانا، اس لیے اب چودھری پرویز الٰہی کو میں کوئی مشورہ نہیں دونگا، پرویز الہی کو تحریک انصاف کا حصہ بننے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، سیاست میں اختلافات ہوتے ہیں، تحریک انصاف میں ایشوز پر اتفاق نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں ہوں تو لوگوں کو ڈلیور کرنا چاہیئے، بدقسمتی سے ساڑھے تین سال تحریک انصاف لوگوں کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔

یہ بھی پڑھیں؛ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے متحد ہونا ہوگا، چوہدری سرور

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواہش ہے ملکی مفاد کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کا مشورہ دوں، ملک میں شفاف انتخابات کی ضرورت ہے۔

چوہدری سرور نے کہا کہ میری خواہش ہوگی تمام سیاسی جماعتوں سے ہاتھ جوڑ کر ملک کی ترقی کے لیے بیٹھنے کی اپیل کروں، ملک میں شفاف انتخابات کی ضرورت ہے، 30 اپریل کو پنجاب میں انتخابات ہونگے کچھ نہیں کہ سکتا، پاکستان میں اگلے ہفتے کیا ہونا ہے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مزید کہا کہ اوور سیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں اور اوور سیز پاکستانی ملک کا قرضہ اتارنے کے لیے کافی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر