Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگ اپنے مفاد کیلئے معزز ججوں کو بدنام کر رہی ہے، پرویز الٰہی

Now Reading:

ن لیگ اپنے مفاد کیلئے معزز ججوں کو بدنام کر رہی ہے، پرویز الٰہی

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ن لیگ اپنے مفاد کیلئے معزز ججوں کو بدنام کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الٰہی سے سابق ارکان اسمبلی اور سینئر وکلاء کی ملاقات ہوئی جس کے دوران انہوں نے کہا کہ ن لیگ عدلیہ اور ججوں کے خلاف منظم سازشوں سے باز رہے، شہباز شریف عدلیہ پر تنقید کرنے سے پہلے اپنا ماضی کیوں بھول جاتے ہیں؟ آئین کی بالادستی اور تحفظ پر عدلیہ میں کوئی اختلاف نہیں، تکنیکی امور پراداروں میں اختلاف رائے ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ سب جج صاحبان یکساں طور پر قابل احترام اور آئین کے محافظ ہیں، سفاک حکمرانوں نے سانحہ 25 مئی کی طرح نیا تماشا لگا رکھا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کر کے پورے پاکستان کی جیلوں کی سیر کروائی جا رہی ہے، ملکی تاریخ میں یہ پہلا رمضان ہے کہ غریب عوام سحر و افطار میں بھی پیٹ بھر کے کھانے کو ترس گئے ہیں، روزہ دار عوام روزانہ سحر وافطار میں حکومت سے نجات کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ساہیوال، ڈی آئی خان اور دیپالپور میں مفت آٹے کے چکر میں پچاس سے زائد خواتین ومرد زخمی اور آٹھ قیمتی جانیں جہان فانی سے رخصت ہو گئی ہیں، آٹا سٹنٹ بھی آشیانہ اور لیپ ٹاپ سکینڈل کی طرح مال بناؤ پروگرام ہے، آٹا سٹنٹ کی آڑ میں شہباز شریف پھر قومی خزانے کو چونا لگا رہے ہیں، شہباز جان بوجھ کر ملک کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چیلنج کرنا سورج کو آنکھیں دکھانے کے مترادف ہے، کون ملکی سیاست میں رہے گا کون نہیں اللہ ہی بہتر جانتا ہے، عمران خان سے خوفزدہ ہو کر رانا ثناء اللہ ”مارو یا مر جاؤ“ کے نعرے لگا رہا ہے، حکومت کو اپنے وزیر داخلہ کا ذہنی معائنہ کرانا چاہیے، موجودہ آئی جی سمیت ماڈل ٹاؤن قتل عام کے ماسٹر مائنڈ اور معصوم ظل شاہ کے قاتل کو کبھی چین نصیب نہیں ہو گا۔

Advertisement

ملاقات میں سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری، رانا انتظار حسین صدر لاہور بار، سابق ایم این اے چودھری طاہر اقبال، سابق ایم پی اے رائے ظہور احمد کھرل، ٹکٹ ہولڈر پی پی 234 چودھری زاہد اقبال، عبدالرحمان ایڈووکیٹ، رائے مدثر ایڈووکیٹ اور نادر دوگل ایڈووکیٹ شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں؛ حسان نیازی کو کراچی پہنچا دیا گیا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر