
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہماری بزنس کمیونٹی پاکستان کو استحکام دینے کے لئے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں 300 سے زائد ایگزیبیٹر شرکت کررہے ہیں، سراج قاسم تیلی نے اس نمائش کا آغاز 2004 میں کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس وسائل بہت ہیں، ہمیں اس وقت سمت کا پتا نہیں ھہے حکمرانوں سے کہتا ہوں اپنی قوم کو بتائیں کہ سمت کیا ہے جبکہ ہماری بزنس کمیونٹی پاکستان کو استحکام دینے کے لئے ہم وقت تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم بہت کچھ کرسکتے ہیں اللہ نے ہمیں نوازا ہے اچھے ڈاکٹرز انجینئرز بن گئے لیکن اچھا انسان بھی بننا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج سوچتا ہوں ملک میں فلاحی ادارے نہ ہوتے تو کیا ہوتا، یہاں مہنگائی سے آج مڈل کلاس ختم ہوگئی ہے جبکہ ریاست نے جو کچھ دینا تھا وہ بھی فراہم نہیں کرسکی ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ یہ شہر مافیاز کے قبضے میں ہے چاہے کچرا ہو، بجلی، گیس یا پانی سب کچھ تتر بتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئیے عہد کرتے ہیں کہ ہم مل کر ان مافیاز سے لڑیں گے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ میں نے عہد کیا ہے کہ میں ان مافیاز سے لڑوں گا اور چیزیں بہتر کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News