
اینٹی کرپشن سندھ کی 300 سے زائد انکوائریاں تاحال مکمل نہ ہوسکی
حکومت سندھ نے سرکاری سطح پر اخراجات کم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے وزیر اعظم کے حکم پر سرکاری سطح پر اخراجات کم کرنے کا اعلان کردیا حکومت سندھ نے وزیر اعظم کے حکم پر سرکاری سطح پر اخراجات کم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
سندھ کابینہ کے تمام ارکان سے 50 فیصد گاڑیاں واپس لی جائیں گی، تمام محکموں کی خالی پوسٹیں ختم کردی جائیں گی، وی آئی پیز کے لئے سیکیورٹی اخراجات میں کمی کی جائے گی۔
اگر کسی محکمہ کو اضافی اخراجات کی ضرورت ہو تو وہ وزیر اعلیٰ سندھ سے رابطہ کرے۔
نئی ملازمتیں دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، عارضی ملازمین کی بھرتیوں پر بھی پابندی ہوگی، عارضی ملازمین کی تعداد میں کمی کی جائے، نئے فرنیچر ، ایئرکنڈیشن، ریفریجریٹر اور گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہوگی، وزراء اور سرکاری افسران کے غیر ملکی دوروں پر پابندی ہوگی، سرکاری طرح پر لنچ اور ڈنر کرانے پر بھی پابندی ہوگی۔
مہمانوں کو اور اجلاسوں میں صرف چائے اور بسکٹ پیش کئے جائیں گے، صوبہ بھر میں سرکاری افسران دورے کرنے کے بجائے آن لائن یا زوم پر اجلاس منعقد کریں گے۔
یوٹیلٹی بلوں میں 10 فیصد کمی کی جائے گی پیٹرول میں 40 فیصد کمی ہوگی۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے منظوری کے بعد محکمہ خزانہ نے دو صفحات پر مشتمل پالیسی گائیڈ لائن تمام سرکاری محکموں کو ارسال کردی ہے جبکہ حکومت سندھ نے ان اقدامات کے بارے میں وزیر اعظم ہاؤس کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News