
حکومتی سازشوں کا مقابلہ قانونی طریقوں سے کرینگے، شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومتی سازشوں کا قانونی طریقوں سے مقابلہ کرینگے۔
شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 144کے نفاذ کاپی ایس ایل سے دور دور تک تعلق نہیں، پی ایس ایل اور ہماری ریلی کے روٹ الگ الگ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میچ شام 7 بجے اور ہماری ریلی اس سے قبل ختم ہوجائے گی، چیف جسٹس ہماری پٹیشن پر غور کریں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے ریلی سے قبل دفعہ 144نافذ کردی، دفعہ 144 کا نفاذ الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا، کارکنوں کو ہدایت کی صبر کا دامن نہیں چھوڑنا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت گرفتاریوں کا جواز پیدا کرنا چاہتی ہے، دفعہ144 کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائرکریں گے، وکلاء نے د پٹیشن تیار کرلی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حکومت تصادم کی آڑ میں انتخابات سے فرار چاہتی ہے، یہ نالائق ٹولہ چاہے جو بھی کرلے شکست ان کا مقدر ہے، پی ٹی آئی کسی تصادم کا حصہ نہیں بنے گی، تمام کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت دی گئی۔
فواد چوہدری کی گفتگو
دوسری جانب فواد چوہدری نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کو آئین کے دائرے میں ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، آئین کے مطابق سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن شیڈول کے بعد داتاد ربار پر بھی حاضری کی اجازت نہیں دے رہے، سیاسی نقل وحرکت پر پابندی ہے تو الیکشن کیسے کرائیں گے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ امید ہے چیف الیکشن کمشنر دفعہ 144کا نفاذ ختم کرینگے، سی سی پی او، آئی جی ظل شاہ کے قتل میں ملوث ہیں، چیف الیکشن کمشنر، چیف جسٹس کو ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کیا صرف ن لیگ ک وریاستی سرپرستی میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے؟ باقی سارے بوریا بستر لپیٹ کر ملک چھوڑدیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ آئین اور قانون خطرے میں ہے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ہماری درخواست کا جائزہ لیں، دفعہ 144کے نفاذ کیخلاف ہماری درخواست سنی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News