Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج پھر ظلم ڈھانے کی تیاری کی جارہی ہے، یاسمین راشد

Now Reading:

آج پھر ظلم ڈھانے کی تیاری کی جارہی ہے، یاسمین راشد
یاسمین راشد

آج پھر ظلم ڈھانے کی تیاری کی جارہی ہے، یاسمین راشد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ آج پھر ظلم ڈھانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

یاسمین راشد نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ریلی کو روکا گیا ہے، لاہور میں دفعہ 144 لگائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں کھیلوں کے تمام ایونٹس ہورہے ہیں، صرف تحریک انصاف کی ریلی کو روکا جارہا ہے،  پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی جماعت ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج پھر ظلم ڈھانے کی تیاری کی گئی ہے، ہم پرامن پارٹی ہیں، ریلی کا فیصلہ پارٹی چیئرمین عمران خان کریں گے۔

یاسمین راشد نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمپین کر سکتے ہیں، الیکشن کمیشن میں دفعہ 144کیخلاف پٹیشن دائر کردی، سیکیورٹی کی بھی یقین دہانی کروائی، عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔

Advertisement

میاں اسلم اقبال کی گفتگو

دوسری جانب میاں اسلم اقبال نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام پارٹیوں کو کمپین کا حق ہے، ریٹرننگ آفیسر کے پاس ریلی کی صورت میں کاغذات جمع کروانے جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف کے پی کے اور پنجاب میں الیکشن کا اعلان کیا گیا ہے اور دوسری طرف ایک بڑی جماعت کو کمپین کرنے سے روکا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مریم جلسے کر رہی ہیں، ان سے لوگ نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ ہمارے کارکن کو شہید کیا گیا اس کی وضاحتیں دیتے ہیں، ان کو اس کا حساب دینا ہو گا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ریلی، زمان پارک جانے والی شاہراہوں کو بند کرنے کا امکان

انکا کہنا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت سے گھبرا گئے ہیں، اگر حادثہ تھا تو عمران خان پر مقدمہ درج کیوں کروایا، ملنگ آدمی پر تشدد کیا ایسا تو مقبوضہ کشمیر میں بھی نہیں ہوتا۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں آپ کے جتنے پاکستانی ہیں، 144 غیر قانونی ہے اسے کلعدم قرار دیا جائے، کوئی غیر قانونی کام نہیں کرنا چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پی ٹی آئی ریلی؛ نگراں حکومت کا لاہور میں دفعہ 144 لگانے کا اعلان

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ان کا پروگرام لاشیں گرانے کا تھا آج بھی یہی پلان ہے، عمران خان کے نکلنے سے ڈرتے ہیں ان کو خواب میں بھی عمران خان نظر آتا ہے، عمران اتنے زور سے آ رہا ہے شاید ہی کوئی پارٹی اتنی اکثریت سے اسمبلی میں آئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے دفعہ 144 کے حوالے سے ہدایت لے کر مطلع کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر