
شعیب شیخ کو ایئرپورٹ سے گرفتار نہیں اغوا کیا گیا، لطیف کھوسہ
کوچیئرمین بول شعیب احمد شیخ کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ شعیب شیخ کو ایئرپورٹ سے گرفتار نہیں اغوا کیا گیا، ان کوعدالتی تحویل سے اغوا کیا گیا، ضمانت کے بعد کوئی بھی شخص عدالتی تحویل میں ہوتا ہے۔
لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعیب شیخ اور ان کی اہلیہ کو 8سال تک اذیت دی گئی، جھوٹے مقدمات کی تلوار لٹکا کر پابند سلاسل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹ آئی ٹی ایکسپورٹ کا دوتہائی دیتی تھی، ایگزیکٹ کی بندش سے ہزاروں خاندان بےروزگار ہوئے، ایگزیکٹ کی بندش کے بعد آئی ٹی انڈسٹری بھارت چلی گئی۔
شعیب شیخ کے وکیل نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے شعیب شیخ کو بری کرنے کا حکم دیا، ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی عدالت میں جمع کرائیں گے، ایک کیس میں 2 مقدمات درج نہیں ہوسکتے۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ ڈیکلن واش ملک دشمن صحافی کو ڈی پورٹ کیا گیا، جھوٹی خبر پر 6 گھنٹےمیں بول کیخلاف کارروائی کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ، سندھ ہائی کورٹ کے فیصلےکی منتظر تھی، تفتیشی افسر نے تسلیم کیا دونوں مقدمات کی نوعیت ایک ہی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے بریت کا فیصلہ سناتے ہوئے بول نیوز کے کوچیئرمین شعیب شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ اوردیگر کی بریت سے متعلق عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے شعیب شیخ سمیت دیگر کو بری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: وکلا نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں شعیب شیخ کی گرفتاری کا معاملہ اٹھا دیا
خیال رہے کہ گزشتہ رات بول نیوز کے شریک چیئرمین شعیب احمد شیخ عدالت میں پیش ہونے کے لیے اسلام آباد پہنچے تو انھیں نامعلوم افراد اسلام آباد ایئرپورٹ سے ساتھ لے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News