ملک بھر میں کورونا کے 31 نئے مثبت کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں اور اس وقت سندھ بھر میں 550 مریض ہوم آئسولیشن جبکہ کورونا کے 16 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران صرف کراچی سے مشتبہ 111 مریضوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں کراچی کے 28.97 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پورے سندھ میں107 مشتبہ مریضوں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس کے بعد کورونا کے 31 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 30 مریضوں کا تعلق کراچی سےجبکہ 1 مریض کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے مزید بتایا ہے کہ سندھ بھرمیں اس وقت 50 مریض ہوم آئسولیشن میں جبکہ 16 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کیسی بیماری ہے
کورونا وائرس ایک بڑے وائرس کی فیملی کا نام ہے جو ایک بیماری پیدا کرتے ہیں جس میں عمومی بخار سے لے کر سخت بیماریاں جیسا کہ وسطی ایشیا میں سانس کی وبا (MERS) اور پچیدہ جان لیوہ سانس کی وبا (SARS) شامل ہے۔
کورونا وائرس (COVID-19) چائنا کے شہر ووہان میں 2019 سے پیلنا شروع ہوئی ۔ یہ ایک ایسا وائرس ہے جو اس سے پہلے انسانوں میں نہیں دیکھا گیا۔
یہ کیسے پھیلتا ہے؟
مرض کوروناوائرس بنیادی طورپر متاثرہ شخص کے کھانسنےاور چھینکنے کے دوران رابطے سے پھیلتا ہےعلاوہ ازیں جب کوئی شخص کسی وائرس لگی آلود سطح یا شئے کو چھوکراپنے آنکھوں، ناک اورمنہ کو چھوتا ہے تب بھی یہ وائرس پھیلتا ہے.
کورونا وائرس سے کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں؟
ٹشوز کے ساتھ اور فوری طور پر انھیں پھینک کریا اپنی کہنی میں کھانستے ہوئے اور اس کے بعد اپنے ہاتھوں کو دھو کرکم سے کم 2 میٹر کا محفوظ فاصلہ رکھیں،اجتماعات سے گریز کریں،دوسروں کے ساتھ ذاتی اشیا کا اشتراک نہ کریں،احتیاط کے ساتھ واپس لوٹنے کے لیے،گھر سے باہر نکلتے وقت کپڑے کا ماسک پہننے کی پابندی کریں۔
گھر سے باہر نکلتے وقت کیا کرنا چاہیے؟
ضرورت کے بغیر گھر سے نہ نکلیں،ایک اضافی کپڑے کا ماسک ساتھ رکھیں،الکحل پر مبنی ہینڈ سینیٹائزر لازمی ساتھ رکھیں۔
کورونا سے متاثرہ لوگوں کےدرمیان ہوں تو کیا کرنا چاہیے؟
ماہرینِ صحت کے مطابق گھر میں رہیں،علامات ظاہر کرنے والے کسی بھی شخص کے رابطے سے گریز کریں،
گھر کی صفائی کا دھیان رکھیں اورہوا کے گزر کو گھروں میں یقینی بنائیں،عام طور پر چھوئی جانے والی سطحوں کوجراثیم کش کریں،اپنی ضروری گروسری اور ادویات کو آرڈر کرنے کے لیے اپلیکیشنز کا استعمال کریں،مصافحہ کرنے سے گریز کریں اور دور سے ہی دوسروں کو سلام کریں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
