Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی سے کالعدم تنظیم کے 11 دہشت گرد گرفتار

Now Reading:

کراچی سے کالعدم تنظیم کے 11 دہشت گرد گرفتار
کالعدم تنظیم

کراچی سے کالعدم تنظیم کے 11 دہشت گرد گرفتار

کراچی: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 11 دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ نے کالعدم جماعتوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 11 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے تمام افراد پہلے بھی بڑے دہشت گردی کے کیسز میں گرفتار ہوئے تھے۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف اوقات میں ضمانت پر جیل سے رہا ہوچکے تھے، ملزمان کو دوبارہ حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: صوابی میں سی ٹی ڈی آپریشن، حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا

Advertisement

حکام نے بتایا کہ زیر حراست ملزمان کراچی میں دہشت گردی میں ملوث رہے ہیں، زیر حراست ملزمان سے حالیہ دہشت گردی کے حوالے سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ مشتبہ پائے جانے والے کالعدم جماعت کے افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے جائیں گے تاکہ انکی مانیٹرنگ کی جائے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سی ٹی ڈی کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران داعش کے اہم کمانڈر عبدالمالک کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ  ملزم  نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے۔

 مزید پڑھیں: دہشت گردی کے خدشات، سی ٹی ڈی نے کومبنگ آپریشن تیز کردیے

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا تھا کہ ملزم سال 2011 سے داعش عبدالمنان گروپ سے وابستہ ہے۔ ملزم افغانی ہے اور کافی عرصے سے کراچی میں مقیم ہے۔

Advertisement

ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ ملزم رمضان کے مہینے میں چندہ اکٹھا کر کے افغانستان  میں داعش کو بھیجتا تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے اہم معلومات ملی ہیں جن کا کا فرانزک معائینہ کروایا جائے گا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر