
’فلسطین کےمعاملے پر صرف مذمت کافی نہیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے‘
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں لیور ٹرانسپلانٹ کا ہسپتال بھی بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر حکومت اور برطانیہ کی معروف رفاہی تنظیم ڈیویلوپینگ ورلڈ ہیلتھ کیئر کے درمیان میرپور میں امراض قلب کے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کی تعمیر کیلیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوئے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے میرپور میں ہسپتال کی تعمیر کیلیے زمین کے کاغذات ادارے کے سی ای او بیرسٹر عابد حسین کے حوالے کئے۔
اس موقع پر برطانیہ میں امراض قلب کے معروف معالج ڈاکٹر شاہنواز نے ہسپتال سے متعلق بریفننگ دی۔
میرپور میں تعمیر ہونے والا امراض قلب کا ہسپتال پاکستان کا پانچواں جبکہ آزاد کشمیر کا پہلا جے سی آئی ہسپتال ہوگا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ میرپور میں جدید امراض قلب کے ہسپتال کی تعمیر سے لوگوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں میسر آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں لیور ٹرانسپلانٹ کا ہسپتال بھی بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کریں حکومت معاونت کرے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امید ہے یہ پراجیکٹ آزادکشمیر کی تاریخ کا بہترین ہسپتال بنے گا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ اخلاص کے ساتھ کام کیا جائے تو اللہ پاک مدد کرتے ہیں۔
تقریب میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ، پرنسپل سیکرٹری/ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات فیاض علی عباسی، سیکرٹری صحت میجر جنرل ظہیر اختر، ایس ایم بی آر چوہدری لیاقت حسین بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News