Advertisement
Advertisement
Advertisement

جو عمران خان کو جیل بھیجے گا وہ اپنی سیاسی قبر کھودے گا، شیخ رشید

Now Reading:

جو عمران خان کو جیل بھیجے گا وہ اپنی سیاسی قبر کھودے گا، شیخ رشید
شیخ رشید

الیکشن ہی ملک کو خانہ جنگی اور انتشار سے بچا سکتا ہے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو عمران خان کو جیل بھیجے گا وہ اپنی سیاسی قبر کھودے گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی جا رہا تھا لیکن عمران خان نے ریلی کی وجہ سے روک دیا۔

سیاست بہت آگے جا چکی ہے

انہوں نے کہا کہ سیاست بہت آگے جا چکی ہے، ملک کے تباہی و بربادی کے حالات ہیں آئی ایم ایف کی میٹنگ میں بھی آٹھ دن لگ رہے ہیں ۔

شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ تباہی کا شکار ہے اور پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے، آپ نے غریب  عوام کو تباہ کر دیا۔

Advertisement

ایک دن میں الیکشن کروائیں

انکا کہنا ہے کہ نوازشریف کو 10 ماہ میں وطن واپس نہ لا سکے تو ملک کا مسئلہ کیسے حل کریں گے۔ سب ملک میں الیکشن ہو جائیں تو شہباز شریف اسمبلیاں توڑ دے۔

Advertisement

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اداروں اور فوج سے کہوں گا ایک دن میں الیکشن کروائیں، گورنر کو آرٹیکل 6 کی بھینٹ چڑھانے جا رہے ہیں۔

راجہ سکندر لوگوں کے گلے شکوے دور کریں

انہوں نے کہا کہ راجہ سکندر سپریم کورٹ کے فیصلے لاگو کرکے لوگوں کے گلے شکوے دور کر دیں، جس دن الیکشن شیڈول آئے گا راجہ سکندر جلد الیکشن شیڈول کا اعلان کردیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ نیب کے چیئرمین کو اختیارات دے کر اچھا کیا سب چور پکڑے جائیں گے، رانا ثناء اللہ نے اشفاق وڑائچ کہہ کر مجھ پر پرچے کروائے جیل محبوبہ ہے، ہتھکڑی پہن کر پھر سسرال جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آسیب زدہ سائے ملک پر چھا جانے کا خطرہ ہے، شیخ رشید

Advertisement

شیخ رشید نے مزید کہا کہ کہا کہ حکومت کا کوئی سودا منڈی میں نہیں بک رہا قطر چلے گئے کوئی لفٹ نہیں کروا رہا۔  جو عمران خان کو جیل بھیجے گا وہ اپنی سیاسی قبر کھودے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر