
تحریک انصاف آج لاہور میں انتخابی ریلی نکالے گی
پاکستان تحریک انصاف آج لاہور میں انتخابی ریلی نکالے گی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ریلی کی قیادت کریں گے۔
انتخابی ریلی دوپہر 2 بجے زمان پارک سے داتا دربار تک نکالی جائے گی، ریلی کا آغاز زمان پارک سے ہو گا۔
ریلی کا راستے میں مختلف مقامات پر بھرپور استقبال کیا جائے گا۔
ریلی کے شرکاء کا دھرم پورہ چوک، گڑھی شاہو چوک، بوہڑ والا چوک، ریلوے اسٹیشن، سرکلر روڈ، دوموریا پل، دلی گیٹ، شالمی مارکیٹ، لوہاری گیٹ، اردو بازار، بھاٹی گیٹ، داتا دربار پر استقبال اور اختتام ہو گا۔
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں آج زمان پارک سے عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی.
ریلی کا آغاز دوپہر 2 بجے ہوگا جو کہ دھرم پورہ سے ہوتے ہوئے گڑھی شاہو اور داتا دربار پہنچے گی.
ریلی کا روٹ تصویر میں موجود ہے.
آج پوری قوم پیغام دے گی کہ آئین کی پامالی نامنظور pic.twitter.com/hwewAANHSh— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) March 13, 2023
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News