
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 30 اپریل بروز اتوار کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں صدر مملکت نے پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں ہونے والے الیکشن کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔
President Dr. Arif Alvi has announced the date of 30th April 2023 (Sunday) for holding the general elections of the Provincial Assembly of Punjab. pic.twitter.com/tktyD1hz73
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) March 3, 2023
ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن 30 اپریل بروز اتوار کو منعقد کئے جائینگے۔
خیال رہے کہ صدر مملکت نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد کیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے خط ارسال کردیا گیا تھا۔
خط میں الیکشن کمیشن نے پنجاب میں الیکشن کیلئے مئی کا پہلا ہفتہ تجویز کردیا ہے اور 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کیں تھیں۔
واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس دوران اہم معاملات پر مشاورت کی گئی۔
بعداز اجلاس الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو خط لکھ دیا اور بتایا کہ صدر مملکت پنجاب میں الیکشن کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلئے گورنر کے پی کو بھی مراسلہ جاری کیا ہے جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مشاورت کے حوالے سے زور دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News