قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کو سب سے زیادہ حقیقی آزادی کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ ایک روزہ دورے پر ٹھٹھہ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں اور وہ ٹھٹھہ پریس کلب کے باہر پی ٹی آئی کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج میں شریک ہوئے۔
قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مہنگائی میں پھر بھی فاقہ کشی کر کے گذارا ہورہا تھا لیکن اب تو جانیں بھی لی جارہی ہیں قتل کیا جارہا ہے، بنیادی حقوق بھی پائمال ہوچکے ہیں ملک میں سویلین مارشل لا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو آٹا نہیں مل رہا ہے 60 روپے والا آٹا 170 روپے کلو ہوگیا ہے، ظالموں نے دوائیاں، پئٹرول، گیس، بجلی اور کفن بھی مہنگا کر دیا ہے، مہنگائی لاقانونینت نے تباہی کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ امپورٹڈ ٹولہ جو بھی تماشہ لگائے الیکشن ہو کر رہیں گے، حلیم عادل شیخ
ان کا کہنا تھا پورے سندھ میں عمران خان کو ویلکم کرنے نکلے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ میں زرداری مافیا کا راج ہے زرداری سے آزادی چاہیے، سندھ کے عوام کو سب سے زیادہ حقیقی آزادی کی ضرورت ہے۔
قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ کہ یہ چور الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں جبکہ ہمارا مطالبہ ہے فوری نئے شفاف انتخابات کرائے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ نقوی حکومت اتنی نازک ہے کہ انہیں پریس کانفرنسز سے بھی خطرہ ہے، حلیم عادل شیخ
اس موقع پر حلیم عادل شیخ کے ہمراہ پی ٹی آئی اراکین عطاء اللہ خان، ملک شہزاد اعوان، شاہنواز جدون و دیگر بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
