Advertisement
Advertisement
Advertisement

چودھری شجاعت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے (ق) لیگ میں شمولیت کی دعوت دی، چوہدری سرور

Now Reading:

چودھری شجاعت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے (ق) لیگ میں شمولیت کی دعوت دی، چوہدری سرور
چوہدری سرور

چودھری شجاعت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے (ق) لیگ میں شمولیت کی دعوت دی، چوہدری سرور

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے (ق) لیگ میں شمولیت کی دعوت دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ برطانیہ و پاکستان میں مشاورت کی تو ہر شخص نے یہی بات کہی شجاعت حسین ایماندار آدمی ہیں، انہوں نے ملکی سیاست کو آپس میں جوڑنے کا کردار ادا کیا، سیاست تعلق دشمنی میں تبدیل ہو چکے ہیں، مشکل ترین حالات کے باوجود سیاستدان اکٹھے نہیں بیٹھ رہے۔

چوہدری سرور نے کہا کہ سب سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتے آئیں نفرتوں کو ختم کریں سب کا ملک ہے، پاکستان آیا تو خواہش تھی یورپ کی طرح پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی ہوگی، یورپ میں کونسلر اور ایم پی اے کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ علاقے کے لوگ دیتے ہیں، پاکستان میں ورکرز کا جیلوں میں جانا جیلوں میں ماریں کھانا ہی کردار ہوتا ہے، ق لیگ کے ورکرز سے محبت اپنے بیٹی بیٹوں کی طرح کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی پارٹی کو اتنا مضبوط بنائیں گے کہ سب (ق) لیگ کو فوقیت دیں گے، ریسکیو 1122 پنجاب کا بہترین ادارہ ہے جسے کسی حکومت نے تبدیل نہیں کیا، پنجاب اوورسیز کمیشن بنایا مسائل تو ختم نہیں ہوئے لیکن ریلیف ہی ملا، تیس بلین ڈالر بیرون مِلک سے ہر سال اوورسیز پاکستانی بھیجتے ہیں جو آئی ایم ایف سے سال میں دو ملین ڈالر لیتے ہیں، پارلیمنٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو اقلیت اور خواتین کی طرح نمائندگی دیں گے، میری طاقت قوت (ق) لیگ کو فعال بنانے میں وقف ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ  اسے ایسا بنائیں گے جو خواب قائد اعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا، ملک میں گڈ گورننس دیدیں تو یہ ترقی کر سکتا ہے، بے روزگاری و صحت تعلیم کا نظام بہتر ہو سکتا ہے، جو پاکستان قائد اعظم نے بنایا تھا کیا ان کی امیدوں پر پورا اترے ہیں؟ ملکی ناسور بلیک مارکیٹنگ کرنے والا ہے ایسے لوگوں کو سخت سزا ملنی چاہیے، تمام اقلیت کو پیغام دینا چاہتا ہوں ہماری پارٹی اقلیت کے حقوق کے لیے جدوجہد کرے گی۔

Advertisement

چوہدری سرور نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) میں ہر سطح پر اقلیت کو بھرپور نمائندگی دیں گے، صحافی حقوق کے لیے جدوجہد کریں گے، خواتین کے مسائل کے ازالے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے، نوجوان نسل مستقبل ہیں امید کی کرن ہیں، عہدہ سنبھالنے کے بعد نوے روز میں قرضوں کی ادائیگی کا بہترین پلان دیں گے، اگر ہم ٹھگوں نو سربازوں جعلی ادویات سے نجات دلا لیں گے تو اپنی فصل بہترین کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتی نظام تباہ ہو گیا ہے، پولیس نے تحقیقات کرنی ہے تو وہ پیسے لے کر 302 لگا دیتی ہے، پولیس ریفارمز سے انصاف کا نظام بہتر کرنا ہے، پاکستان میں ہر ادارے کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا چاہیے، مجھ میں انرجی سوچ ہے ایسی پارٹی بنائیں گے جہاں ورکر راج کریگا، پاکستان میں سچ کا قحط نہیں بلکہ سچ کا قتل ہو گیا ہے، پی ٹی آئی ورکر کے ہلاکت پر حکومت کہتی حادثہ ہے تو اپوزیشن کہتی ہے قتل ہوا ہے، پنجاب حکومت سے مطالبہ ہے وہ عدالتی کمیشن بنائیں تاکہ لوگ حقائق جان سکیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ممبر پارلیمنٹ برطانیہ میں بنا تو چار سو ملین پائونڈ صحت و تعلیم میں دلوائی، ایک درجن یونیورسٹیوں میں برادری کی بنیاد پر لڑائی تھی لیکن میں نے میرٹ پر وائس چانسلر لگائے، جب اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو اقتدار کی دوڑ ہوتی ہے پھر اقتدار میں آکر تعلیم معیشت پر کوئی کام نہیں کرتے، پارٹیوں میں فرد واحد فیصلے کرتے ہیں تو اس سے پارٹیوں اور ملک کو نقصان ہوتا ہے، بدقسمتی پاکستان کی ہے دن بدن بدترین حالات کی طرف جا رہا ہے۔

چوہدری سرور نے کہا کہ آدھی رقم کرپشن پر چلی جائے گی تو ملک کیسے ترقی کرے گا؟ کورونا میں بھی ٹیلی میڈیسن سینٹر ہیلپ لائن شروع کی جس سے صحت کے مسائل حل ہوئے، پہلی فوقیت پارٹی کو مضبوط کرنا ہے، مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے، پی ڈی ایم کو اپنی کارکردگی بہتر کرنا ہو گی، جس جماعت میں شامل ہوئے وہ بطور رجسٹرڈ پاکستان مسلم لیگ ہے، پاکستان مسلم لیگ ہی نام ہے ق لیگ نام نہ لکھیں۔

ضرور پڑھیں؛

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر